رسائی کے لنکس

سپر لیگ کے بعد پاکستانی ٹیم دورہٴ ویسٹ انڈیز کے لئے تیار


چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر نے مشاورت کے بعد 25 ناموں کا انتخاب کیا ہے جن میں کامران اکمل اور احمد شہزاد بھی شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا جائے گا

سپر لیگ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور بڑا ایونٹ ’دورہٴ ویسٹ انڈیز‘ کی شکل میں 26 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔

اس دورے میں تین ٹیسٹ، چار ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کپتانی ایک مرتبہ پھر مصباح الحق کو سونپی ہے، جبکہ سرفراز احمد دورہٴ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

اس دورے کے لئے ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

مقامی میڈیا میں خبریں گرم ہیں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر نے مشاورت کے بعد 25ناموں کا انتخاب کیا ہے، جن میں کامران اکمل اور احمد شہزاد بھی شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا جائے گا۔

نئے کھلاڑیوں میں آصف ذاکر، شاداب خان اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کو مصباح الحق کی ممکنہ طور پر آخری سیریز کہا جا رہا ہے، کیوں کہ مصباح الحق نے کچھ ماہ قبل اپنی پرفارمنس بہتر نہ ہونے پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ لیکن، سڈنی ٹیسٹ سے ایک روز قبل انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ بات انھوں نے مایوسی کے عالم میں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG