رسائی کے لنکس

ریلوے لائن پر دھماکا، دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس ٹرین طلوع آفتاب سے قبل جب دل مراد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوا جس سے ریل گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے قریب پٹڑی پر دھماکے کی زد میں آنے والی ریل گاڑی میں سوار کم از کم دو مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس ٹرین طلوع آفتاب سے قبل جب دل مراد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوا جس سے ریل گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے پٹڑی کی مرمت کا کام بھی شروع کر رکھا ہے۔
XS
SM
MD
LG