رسائی کے لنکس

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے (پیمرا) کی طرف سے ہدایات جاری ہونے کے بعد تمام نجی چینلز کی نشریات معطل کر دی گئیں۔

ہفتہ کی صبح ہی سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے دھرنے کے خلاف پولیس کی کارروائی کی براہ راست نشریات تمام نجی ٹی وی چینلز پر دکھائی جا رہی تھیں۔

لیکن دوپہر کے بعد پیمرا کی طرف سے ایک نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام نجی ٹی وی چینلز قواعدوضوابط کی پاسداری کریں اور صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں۔

اس نوٹیفیکیشن کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریات معطل ہو گئیں اور صرف سرکاری ٹی وی ہی نشریات پیش کرتا رہا۔

ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون سروس سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی کو بھی عارضی طور پر معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

لیکن اس خبر کی اشاعت تک کچھ تردد کے ساتھ سماجی رابطوں تک رسائی برقرار تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG