رسائی کے لنکس

امریکہ میں پاکستانی مسافروں کی زیادہ جانچ پڑتال پر پاکستان کا اعتراض


امریکہ میں پاکستانی مسافروں کی زیادہ جانچ پڑتال پر پاکستان کا اعتراض
امریکہ میں پاکستانی مسافروں کی زیادہ جانچ پڑتال پر پاکستان کا اعتراض

پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو اُن ملکوں کی فہرست سے خارج کردے جن کے شہریوں کوامریکہ کے فضائى سفر میں بہت زیادہ جانچ پڑتال اور چھان بین کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم گیلانی نے پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے امریکی کانگریس کے ایک وفد سے کہا ہے کہ نئے معیاروں میں کچھ ملکوں کے خلاف امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ پاکستان کی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ان معیاروں سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

امریکہ نے کرسمس کے دن ایک امریکی مسافر طیارے کو دھماکے سے تباہ کردینے کی ناکام کوشش کے بعد سیکیورٹی کے یہ اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان، افغانستان اور یمن اُن 14 ملکوں میں شامل ہیں جن کے شہریوں کو امریکہ کے فضائى سفر میں معمول سے زیادہ چھان بین کا سامنا کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG