رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستانی نیوز چینل کے پہلے سکھ اینکر


پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز میں سے ایک ’پبلک نیوز‘ نے ایک سکھ نوجوان ہرمیت سنگھ کو بطور نیوز اینکر ہائر کیا ہے۔

اندرون و بیرون ملک اس خبر نے سبھی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ سکھ اینکر کو ملازمت دینے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے خود چینل نے شیئر کی۔

’پبلک نیوز‘ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ''پاکستان کے پہلے سکھ نیوز اینکر۔۔۔۔صرف پبلک نیوز پر''۔

جوابی ٹوئٹ میں بہت سے لوگوں نے اس خبرکو: ’اچھی‘ خبر ’خوش آئند‘ قرار دیا ہے۔

ایک صارف نوٹو سائلنس نے ٹوئٹ کیا ہے ۔۔'’سکھ اینکر کو دیکھنا خوشگوار تجربہ ہے۔ یہ ترقی پسند اقدام ہے گڈ لک۔''

شیزار حسن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے: ''ہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ نیوز کاسٹر۔۔۔پرائیوٹ نیوز چینل پر اپنے جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔‘

ایک اور صارف رامیندرسنگھ کا کہنا ہے: ''پاکستانی میڈیا چینلز پرسکھوں کودیکھنا اچھا تجربہ ہے۔‘'

جمن شاہ نامی صارف نے ٹوئٹ کیا ''اتحاد میں ہی تنوع ہے''۔

ایک ٹوئٹرصارف زاہد خواجہ نے ہرمیت سنگھ اور چینل کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستان کے دیگر دو نجی چینلز پر ایک سکھ خاتون اور خواجہ سرا۔۔۔ اینکر کے فرائض انجام دے رہی ہیں جن کی چینلز میں شمولیت کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG