رسائی کے لنکس

پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا


پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان
پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان

سفیر مسعود خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے جمعرات کی دوپہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

پاکستان یکم جنوری سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کے لیے سنبھال رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان منگل کو باضابطہ طور پر یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان موجودہ دو سالہ معیاد کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ رکن ممالک کو باری باری صدارت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

پاکستانی کی اس مدت صدارت کے دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بالترتیب امن مشن اور انسداد دہشت گردی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سفیر مسعود خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے جمعرات کی دوپہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

بیان میں سفیر مسعود خان نے کہا گیا ہے کہ ’’اس صدارت کے دوران پاکستان کونسل کے ممبران کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے اور اختلافات کم کرنے میں مدد کرے گا، ہماری صدارت ایک موثر صدارت ہو گی۔‘‘
XS
SM
MD
LG