رسائی کے لنکس

پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کیوں؟


پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کیوں؟
پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کیوں؟

تجزیہ کار ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کا امیج منفی کیوں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ سے پہلے حکومتی اور عوامی سطح پر پاک امریکہ تعلقات بہت اچھے تھے۔

پاکستان میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت امریکہ اور بھارت کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ایسے پاکستانیوں کی بھی کمی نہیں ہے جو دونوں ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد القاعدہ اور طالبان دونوں کے خلاف ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض ہوجاتے ہیں تو یہ ان کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہوگی۔ امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے تحت اپریل میں کرائے جانے والے اس سروے میں پاکستان کے ان علاقوں دوہزار بالغ افراد کے انٹرویوز کیے گئے جوملک کی 84 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تجزیہ کار ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کا امیج منفی کیوں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ سے پہلے حکومتی اور عوامی سطح پر پاک امریکہ تعلقات بہت اچھے تھے۔ تاہم جنگ میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت نہ کر نے اور متعدد بار پاکستان پر فوجی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے باعث وقت کے ساتھ ساتھ ان تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوئی۔ اس کے علاوہ پہلی افغان جنگ کے اختتام پر افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد پاکستانیوں میں یہ احساس پیدا ہوا کہ امریکہ ان سے اپنی ضرورت کے مطابق تعلقات قائم کرتا ہے اور مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں دیتا۔

تاہم ڈاکٹر اشرف کے مطابق عام پاکستانی امریکہ کے دشمن نہیں ہیں اور اسے ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں سے تعلیم حاصل کر کے، یا جہاں رہائش پذیر ہو کر وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام نہ پاکستان میں اور نہ ہی افغانستان میں بد امنی دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہو جو پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرے۔

XS
SM
MD
LG