رسائی کے لنکس

پاکستان میں سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں


امریکی سفیر رچرڈ اولسن (فائل فوٹو)
امریکی سفیر رچرڈ اولسن (فائل فوٹو)

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ وہ ’’باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات‘‘ کے فروغ کے لیے تمام سماجی طبقوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے ’’چشم براہ‘‘ ہیں۔

پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر رچرڈ او لسن نے کہا ہے کہ وہ ’’باہمی احترام ا ور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات‘‘ کے فروغ کے لیے تمام سماجی طبقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ’’چشم براہ‘‘ ہیں۔

امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اسلام آباد آمد پر ہفتہ کو ایک سرکاری بیان میں اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا کام شروع کرنے کے لیے’’بے تاب‘‘ ہیں۔

’’اس ملک میں زبردست مخفی صلاحیتیں ہیں اور میں اقتصادی مواقع بڑھانے، دو نوں ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ، توانائی کے بحران سے نمٹنے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ہر ایک کے لیے صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔‘‘

رچرڈ اولسن 2011ء سے 2012ء تک افغانستان میں امریکی سفارت خانے میں ترقی و معاشی اُمور کے رابطہ کار ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل وہ 2008ء سے 2011ء کے دوران متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG