رسائی کے لنکس

رچرڈ اولسن کا پاکستانی سفیر سے الوادعی رابطہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستانی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر یہ رابطہ بدھ کی شام کیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے سبکدوش ہونے والے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر یہ رابطہ بدھ کی شام کیا گیا۔

بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں میں آباد لوگوں کی فلاح و خوشحالی کے لیے مل کر کا کام جاری رکھنا چاہیئے۔

پاکستانی وزیر نے خطے میں امن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کی کوششوں کو سراہا۔

رچرڈ اولسن تین دہائیوں تک بطور سفارت کار خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ رچرڈ اولسن بلاشبہ ملک کے ممتاز سفارتکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ اور حال ہی میں افغانستان اور پاکستان میں خدمات انجام دیں۔

جان کیری نے کہا کہ رچرڈ اولسن نے افغانوں کی سربراہی میں مصالحتی عمل کی پیروی سمیت افغانستان میں گزشتہ پندرہ برس کے دوران ہونے والی ترقی کو مستحکم بنانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

پاکستان میں تین سال بطور سفیر خدمات انجام دینے کے بعد رچرڈ اولسن کو گزشتہ سال پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کا نمائندہ خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG