رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک پاکستانی شہری ہلاک


امریکی سفارتکار کی گاڑی کو وفاقی دارالحکومت میں شاہراہ دستور اور مارگلہ روڈ کے نزدیک حادثہ پیش آیا جہاں ان کی گاڑی ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

اسلام آباد میں امریکہ سفارتخانے کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں ایک روز قبل پیش آنے والے سڑک کے حادثے میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق جمعرات کی شب امریکی سفارتکار کی گاڑی کو وفاقی دارالحکومت میں شاہراہ دستور اور مارگلہ روڈ کے نزدیک حادثہ پیش آیا جہاں ان کی گاڑی ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار دو پاکستانی شہری اس ٹکر سے زخمی ہوئے جن میں سے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

امریکی سفارتخانے نے اس حادثے میں متاثر ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کیا جارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG