رسائی کے لنکس

پاکستان کے لیے انگریز ی زبان کے پروگرام میں توسیع


پاکستان کے لیے انگریز ی زبان کے پروگرام میں توسیع
پاکستان کے لیے انگریز ی زبان کے پروگرام میں توسیع

امریکہ نے پاکستان بھر میں پسماندہ ہائی اسکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کے لیے انگریز ی زبان میں مہارت بڑھانے کے لیے پہلے سے جاری پروگرام میں توسیع کر دی ہے۔ 2006ء سے امریکی مشن کے تحت جاری انگلش ایکسیس مائیکرواسکالرشپ میں توسیع کر کے مزید پانچ ہزار طالب علموں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام ملک بھر میں انگریزی زبان میں مہارت بڑھانے کے اس منصوبے کی شروعات کر ے گا۔ اس ماہ iEARN پاکستان ، کراچی میں پندرہ سو طالب علموں کے لیے ایک کورس کا اجراء کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق ستمبر میں خواتین کی رضاکار تنظیم نے اسلام آباد میں پچاس طالب علموں کے لیے ایک کورس کا انعقاد کیا اور ادارہ تعلیم و آگاہی (آئی ٹی اے) نے لاہور میں 130 طلبہ و طالبات کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

تقریباً چار سو گھنٹوں پر مشتمل ایکسیس پروگرام، اسکول کی کلاسوں کے بعد اور موسم گرما کی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران دو سال دورانیہ کے جامع کورس کے ذریعے طالب علموں کو انگریزی زبان میں مہارت کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ اس پروگرام سے استفاد ہ کرنے والے طلبہ و طالبات امریکی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے علاوہ تبادلے کے پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG