رسائی کے لنکس

چھ مزید ایف سولہ طیاروں کی پاکستان آمد


ایف سولہ لڑاکا طیارہ (فائل فوٹو)
ایف سولہ لڑاکا طیارہ (فائل فوٹو)

امریکہ سے مزید چھ ایف سولہ طیارے ہفتے کو پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ جدید ترین ایف سولہ سی /ڈی بلاک52 کے مزید چھ طیاروں کے آمد کے بعد پاکستان کو امریکہ کی طرف سے اس طرح کے ملنے والے لڑاکا جہازوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2005-06میں ایک معاہد ہ طے پایا تھا جس کے تحت امریکہ کو 18 جدید طیارے پاکستان کو فروخت کرنے تھے۔ معاہدے کے تحت پاکستان کومختلف مرحلوں میں یہ طیارے فراہم کیے جارہے ہیں اور اس سے قبل رواں سال مئی میں چار اوراکتوبر میں دو ایف سولہ لڑاکا جہاز پاکستان کے حوالے کیے گئے تھے۔

پاکستان ائیرفورس کے حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق اس سال دسمبر تک باقی تمام طیارے بھی پاکستان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG