رسائی کے لنکس

دیسی ساختہ بموں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق


افغانستان میں شدت پسند دیسی ساختہ بموں سے اتحادی افواج پر حملے کرتے ہیں
افغانستان میں شدت پسند دیسی ساختہ بموں سے اتحادی افواج پر حملے کرتے ہیں

پاکستان اور امریکہ نے اپنے اپنے شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور فوجیوں کو دیسی ساختہ بموں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بارے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور امریکہ نے دیسی ساخت بموں کے خطرات سے نمٹنے اور ان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین نفاذ قانون اور انسداد دہشت گردی کے ورکنگ گروپ کے واشنگٹن میں ہونے والے تازہ ترین اجلاس میں دیسی ساختہ بم کی تیاری کے لیے سامان اور رقوم فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے ہفتہ کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد منشیات اور نفاذ قانون سے متعلق اُمور کے محکمے کے امریکی نائب سیکرٹری ولیم براؤن فیلڈ اور پاکستانی وزیر داخلہ رحمن ملک نے مشترکہ طور پر جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔

دونوں ملکوں نے اپنے اپنے شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور فوجیوں کو دیسی ساختہ بموں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بارے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکی وفد نے اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

فریقین نے دیسی ساختہ بموں کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اور پاک افغان سرحد پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
XS
SM
MD
LG