رسائی کے لنکس

پاکستان اور امریکہ میں مذاکرات کا آغاز


واشنگٹن میں امریکہ پاکستان مذاکرات کا آغاز امریکی وزیرِ خارجہ ایک ’نئے دن‘ کے وعدے کے ساتھ ہوا گیا ہے۔ ان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں دفاعی اور معاشی معاملات سمیت کئی دوسرے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

واشنگٹن میں ’سٹریٹیجک مذاکرات‘ کے آغاز پر ہلری کلنٹن نے تسلیم کیا کہ حالیہ برسوں میں جانبین کو ایک دوسرے کی طرف ’غلط فہمیاں‘ رہی ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ حکام ان پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مقاصد پر مل کر کام کرنے کی طویل تاریخ موجود ہے، جن میں سوویت یونین کے خلاف کامیاب شراکت داری بھی شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں پاکستانی دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں اور ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس موقعے پر اعلیٰ امریکی دفاعی حکام، اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل کیانی بھی موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG