رسائی کے لنکس

صوابی پولیس لائنز پر خودکش حملہ ، دو اہلکار ہلاک


صوابی پولیس لائنز پر خودکش حملہ ، دو اہلکار ہلاک
صوابی پولیس لائنز پر خودکش حملہ ، دو اہلکار ہلاک

صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے صوابی میں پولیس لائنز پر پیر کو ایک خودکش حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار عبدالله خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے پولیس لائنز پر حملہ کیا اور اس کے مرکزی داخلی راستے پر تعینات دو اہلکاروں کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد عمارت میں داخل ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہونے کے بعد فائرنگ کی آڑ میں قریبی پہاڑی کی طرف فرار ہوگیا۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کرکے اسے ہلاک کردیا۔

عبدالله خان کا کہنا تھا کہ حملہ انتہائی منظم انداز میں کیا گیا لیکن پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے اس کو ناکام بنا دیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملہ شدت پسندوں کے خلاف سوات، مالاکنڈ اور شمال مغربی قبائلی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیوں کا رد عمل ہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوابی صوبے کے کئی دیگر اضلاع کی نسبت پرسکون علاقہ تصور کیا جاتا ہے لیکن سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گذشتہ برس ایک بھرپور آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے درجنوں مشتبہ شدت پسندوں کو صوابی اور نوشہرہ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG