رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس پر حملے میں تین اہلکار ہلاک


پولیس پر حملے میں تین اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخواہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لکی مروت کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا اور پھر گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ عسکریت پسند سڑک کے دونوں اطراف چھپے بیٹھے تھے اور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG