رسائی کے لنکس

کوئٹہ پر راکٹ حملے میں چار ہلاک


کوئٹہ پر راکٹ حملے میں چار ہلاک
کوئٹہ پر راکٹ حملے میں چار ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کو راکٹ حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کے سربراہ داؤد جونیجو نے بیاتا ہے کہ نامعلوم مقام سے داغے گئے تین راکٹ شہر کے مختلف مقامات پر گرے تاہم جانی نقصان صرف سریاب پھاٹک پر ہوا۔

داؤد جونیجو کے مطابق زرغون روڈ اور سریاب روڈ کے سنگم کے قریب پھٹنے والے راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے ایک بچے اور ایک پولیس اہلکار سمیت چار راہ گیر ہلاک اور دیگر 15 افراد زخمی ہو گئے۔

کسی گروہ نے اِن حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جب کہ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے اِن میں ملوث عناصر کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

سریاب روڈ کوئٹہ شہر کا ایک حساس علاقہ ہے کیوں کہ یہاں صوبائی گورنر اور وزیر اعلیٰ کے دفاتر سمیت بلوچستان اسمبلی کی عمارت بھی واقع ہے۔

دریں اثنا شمال مغربی صوبے خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے گدھا گاڑی پر سوار ایک شخص ہلاک اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG