رسائی کے لنکس

logo-print

بہاولپور میں مسجدپر فائرنگ سے دوافرادہلاک


بہاولپور میں مسجدپر فائرنگ سے دوافرادہلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں نامعلوم افراد نے ہفتے کی صبح نماز فجرکے بعد ایک مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بہاولپور کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ عزیز اللہ خان نیازی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور اُن کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب مسجد پر فائرنگ کی گئی تو اُس وقت بیشتر نمازی وہاں سے جاچکے تھے۔

عمومی طور پر یہ باور کیا جاتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور بعض حلقے ان علاقوں میں فوجی کارروائی کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں تاہم پنجاب حکومت کا موقف یہ رہا ہے کہ اُس کو پورے صوبے میں جہاں کہیں شدت پسندوں کے اڈوں کی اطلاع ملتی ہے وہ اُن کے خلاف فوری کارروائی کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG