رسائی کے لنکس

لکی مروت پولیس ہیڈکواٹرز کے باہر دھماکا، ایک ہلاک


لکی مروت پولیس ہیڈکواٹرز کے باہر دھماکا، ایک ہلاک
لکی مروت پولیس ہیڈکواٹرز کے باہر دھماکا، ایک ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختون خواہ میں پولیس کے ایک مرکز کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سے تقریباً 175 کلومیٹر جنوب میں لکی مروت شہر میں پولیس کے ضلعی ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔

ضلعی پولیس افسر گل ولی خان نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہیڈکواٹرز کے باہر ریتلی زمین میں بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے شخص کو تحویل میں لے کر اُس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

گل ولی خان کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران پولیس نے لکی مروت میں شدت پسند عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں اور یہ دھماکا ان کا رد عمل ہو سکتا ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں سرگرم طالبان جنگجو ماضی میں بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک پر تواتر کے ساتھ حملے کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG