رسائی کے لنکس

کوئٹہ بم دھماکے میں دو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

زخمیوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی بتائی گئی ہے جو بظاہر جائے وقوع سے کچھ دور عید کے موقع پر لگائے گئے ایک میلے کی طرف جارہے تھے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی صبح ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد شہر کے سریاب نامی نواحی علاقے میں سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور جونہی نیم فوجی ’فرنٹیئر کور‘ یا ایف سی کا ایک قافلہ وہاں سے گزرا تو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا گیا۔

دھماکے میں ایف سی اہلکار تو محفوظ رہے لیکن قریب سے گزرنے والے رکشے اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

حملے میں زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جو بظاہر اُس میلے کی طرف جارہے تھے جس کا اہتمام عید الفطر کے موقع پر کیا گیا تھا۔

پاکستان بالخصوص بلوچستان میں حکام نے عید کے موقع پر کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں عسکری تنظیموں کی جانب سے تخریبی کارروائیوں کا انتباہ کیا تھا۔

انہی خدشات کے پیش نظر پیر کو عید کے پہلے روز کوئٹہ میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

سلامتی سے متعلق اداروں کے مطابق شدت پسند سڑک کنارے نصب کردہ بموں میں دھماکے کے لیے موبائل فون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG