رسائی کے لنکس

کراچی میں ایم کیو ایم کے تین کارکن ہلاک


کراچی میں ایم کیو ایم کے تین کارکن ہلاک
کراچی میں ایم کیو ایم کے تین کارکن ہلاک

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے محمود آباد میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تین کارکنوں کو ہلاک کردیا۔

اس واقعہ کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کے دستوں نے متاثرہ علاقوں میں تشدد کے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کراچی میں ہدف بنا کر کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے جن میں سے چھ کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بتایا گیا ہے۔

ایک روز قبل پاکستانی اخبارات میں صوبائی وزارت داخلہ کی ایک خفیہ تفتیشی رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ شہر میں ہدف بنا کر سیاسی کارکنوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں ایم کیو ایم، اس کا مخالف دھڑا مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی)،عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور بعض کالعدم مذہبی تنظیمیں ملوث ہیں۔

تاہم ایم کیو ایم اور اے این پی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے اس کے برعکس امن و امان کی خراب صورت حال کی ذمہ داری صوبائی انتطامیہ پر عائد کی ہے۔

XS
SM
MD
LG