رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے 76 پر پانچ آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے باعث اس میچ میں شامل نہیں تھے جس کی وجہ سے اظہر علی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بار پھر مشکلات کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

ہملنٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 76 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی۔

ابتدائی بلے باز سمیع اسلم پانچ، کپتان اظہر علی ایک، یونس خان دو اور محمد رضوان کوئی رن نہ بنا سکے جب کہ اسد شفیق 23 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو بابر اعظم 34 اور سرفراز احمد نو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل دوسرے دن کے کھیل کے آغاز پر میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن پاکستانی باؤلروں نے اسے جم کر نہ کھیلنے دیا۔

اس کے باوجود نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 271 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

پاکستان کی طرف سے سہیل خان نے چار، عمران خان نے تین، محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا تھا۔

پاکستان کے مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے باعث اس میچ میں شامل نہیں تھے جس کی وجہ سے اظہر علی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اپنے کریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG