رسائی کے لنکس

پہلا ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکا نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکا نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سری لنکا کے تین اہم کھلاڑی دیمتھ کارونارتنے، رنگانا ہیراتھ اور دلروان پریرا ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، رمان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

محمد عامر انجری کے باعث اور اظہر علی گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی جمعرات کو دبئی میں ہوئی تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ تمام لڑکوں کو ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی شکست کو بھلا کر آگے کھیلنا ہوگا۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ پاکستان آسان ہدف نہیں لیکن وہ کوشش کریں گے کہ جیت کا تسلسل برقرار رہے۔

XS
SM
MD
LG