رسائی کے لنکس

پہلا ٹی20 پاکستان نے جیت لیا


فائل
فائل

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ہفتے کو سینٹ ونسنٹ میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عمر امین نے 47 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی آج 'فارم' میں نظر آئے اور انہوں نے 27 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر152 رنز بنائے تھے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کیرن پولارڈ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔کپتان ڈیرن سیمی نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا ٹی20 کھیلنے والے ذوالفقار بابر نے 23 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو ائوٹ کیا۔ محمد حفیظ نے دو اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ا س سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 1-3 سے فتح حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG