رسائی کے لنکس

دہشتگردی سے معیشت کو 103 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: پاکستان


ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

تسنیم اسلم نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کریں۔‘‘

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن آپریشن میں مصروف ہیں ۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی اور مالی قربانی دی۔

’’پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گرد حملوں کے باعث 55 ہزار سے زائد پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ 14 سالوں کے دوران اقتصادی شعبے میں لگ بھگ 103 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔‘‘

تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں متحرک حلیف کے طور پر حصہ لیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا: پاکستان
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:05 0:00

’’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کریں۔‘‘

پاکستان نے حال ہی میں افغان سرحد سے ملحقہ ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بھرپور فوجی آپریشن کا آغاز کیا جس کے بعد اُس نے پڑوسی ملک افغانستان سے بھی کہا کہ سرحد کی نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جائے۔

جمعرات کو پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس بارے میں بھی ایک بار پھر کہا کہ سرحد کی نگرانی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں افغان حکومت کو کئی تجاویز دی گئی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فورسز کا آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے سرحد کے دوسری جانب بھی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تسنیم اسلم نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ افغانستان میں استحکام، خوشحالی اور امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ افغانستان میں حال ہی انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہونے پر صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے لیے پاکستان پہلے ہی نیک خواہشات کا اظہار کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG