رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی قتل


مولانا معراج الدین

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے سابق رکن مولانا معراج الدین کو جمعرات کی صبح ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گولیا ں مار کر ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب گومل کے علاقے میں مولانا معراج الدین مسجد سے گھر کی طرف جارہے تھے۔

محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والےاس اہم قبائلی رہنما نےپاکستانی فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدوں میں کلید ی کرداراداکیا تھا۔

مولانا معراج الدین قبائلی علاقوں کے لیےجمعیت علماءاسلام (ف) گروپ کے امیر بھی تھےاور انھوں نے جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ’’راہ نجات‘‘ کی مخالفت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG