رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: فوجی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک


جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں ایک فوجی چوکی پر جمعہ کی صبح شدت پسندوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 11 جنگجو بھی مارے گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں ایک فوجی چوکی پر جمعہ کی صبح شدت پسندوں نے مختلف اطراف سے فائرنگ کی۔

سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کافی دیر تک جاری رہا جس میں کم از کم 11 جنگجو مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے 2009ء میں ’راہ نجات‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد بیشتر علاقے پر سکیورٹی فورسز نے حکومت کی عملی داری بحال کر دی تھی۔

حکومت کی عمل داری کی بحالی کے بعد علاقہ چھوڑ کر جانے والے خاندانوں کی اکثریت بھی جنوبی وزیرستان واپس چلی گئی تھی۔

لیکن اب بھی بعض علاقوں میں موجود شدت پسند سیکورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG