رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، پہلا ٹیسٹ جمعرات کو


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعرات کو دبئی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کئی حوالوں سے منفرد ہوگا ۔یہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہےجو پنک بال سے کھیلا جائے گا۔ یہ پاکستان کا 400 واں ٹیسٹ ہوگا اور۔۔۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعداب پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں جمعرات سے ٹیسٹ میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی۔پاکستان دونوں سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرچکا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ ہوں گے ۔ پہلا ٹیسٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔

دبئی کے مقامی وقت کے مطابق میچ تین بج کر تیس منٹ پر کھیلاجائے گا ۔اس وقت پاکستان میں ساڑھے چار بجے ہوں گے۔

یہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کا جائزہ لیں تو اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 46ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16 پاکستان اور 15 ویسٹ انڈیزنے جیتے ہیں جبکہ 15میچز ڈرا ہوئے ۔

جمعرات کے ٹیسٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہوگی کہ یہ پاکستان کا مجموعی طور پر 400 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے جبکہ اسکواڈ میں اظہر علی، سمیع اسلم، اسد شفیق، بابر اعظم ، محمد نواز، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، ذوالفقار بابر اور راحت علی شامل ہیں۔ بابر اعظم اور محمد نواز کا یہ ٹیسٹ میچ ہے۔

پاکستان کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

جیسن ہولڈر، براتھ ویٹ، دیندر بشو، جرمین بلیک وڈ، کارلوس براتھ ویٹ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، مائیگل کیومنز ، شین ڈووچ، گیبریل ، شائے ہوپ، لیون جانسن، الزاری جوذف، مارلن سیمولز اور جومل ویری کین۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان اس وقت دو سری پوزیشن پربراجمان ہے جبکہ بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ یہ پوزیشن منگل کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کے اختتام پر جاری کی گئی تھی ۔

XS
SM
MD
LG