رسائی کے لنکس

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان فتح سے چھ وکٹیں دور


قسمت کی دیوی اسی طرح مہربان رہی تو پاکستان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قسمت کے ستارے زورں پر ہیں۔ اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ پاکستان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کو جیت کر سیزیز میں بھی فتح یاب ہوجائے گا۔

قسمت کی دیوی اسی طرح مہربان رہی تو پاکستان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیزکو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح صرف چھ وکٹوں کی دوری پر ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کو 285 رن کا بڑا ہدف عبور کرنا ہے اور منگل کو ٹیسٹ کا آخری دن ہے۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے 114 رن ایک کھلاڑی آؤٹ کے اسکور سے اپنی اننگ آگے بڑھانا شروع کی جس کے دوران اظہر علی 79، اسد شفیق 58 اور یونس خان 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لنچ تک پاکستان نے 227 رن دو وکٹ کے نقصان پر اننگ ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو 456 رن کا ٹارگٹ ملا۔

دوسری اننگ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی بریتھ ویٹ نے اچھا اسکور فراہم کیا۔ لیکن، جانسن 9، براوو 13 اور سیموئلز صرف 23 رن تک ہی بریتھ کا ساتھ دے سکے جبکہ وہ خود 67 رن بناسکے۔

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز چار وکٹوں کے نقصان پر 171 رن بنا سکا، جبکہ میچ جیتنے کے لیے اسے مزید 285 رن درکار ہیں۔

منگل کو کھیل کا آغاز بلیک ووڈ اور چیس کریں گے جو بالترتیب 41 اور 17 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG