رسائی کے لنکس

دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ثنا میر پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی جب کہ بسمہ معروف نائب کپتان ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور 17 ویں ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ثنا میر بدستور ٹیم کی قیادت کریں گی جب کہ بسمہ معروف نائب کپتان ہوں گی۔

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اگست سے 6 ستمبر تک ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں رابعہ شاہ، ناہیدہ خان، سدرہ امین، انعم امین اور ارم جاوید شامل ہیں۔

دونوں ایونٹس کی تیاری کے لیے پاکستان کی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 5 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جو کہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

ایشین گیمز کے سکواڈ کے لیے بھی ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں رابعہ شاہ، ماہم طارق، ارم جاوید اور ناہیدہ خان شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG