رسائی کے لنکس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پر امید


پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ہے، جہاں وہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرے گی۔

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کی خواتین کی ٹیم کے ساتھ تین ایک روز میچوں کے علاوہ تین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ بھی کھیلے گی جو رواں ماہ 20 مارچ سے 31 مارچ کو ہوں گے۔

15 رکنی خواتین کی کرکٹ ٹیم کا انتخاب ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جلال الدین کی سربراہی میں کیا گیا ہے, جس کی کپتان بسمہ معروف ہیں۔

خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے آفیشلز میں ٹیم مینیجر عبدالرقیب، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ شاہد انور، ٹرینر ابراد احمد، اینالسٹ زبیر احمد جب کہ فزیو تھراپسٹ ساجدہ فجر ہیں۔

پندرہ رکنی دستہ سری لنکا میں ان دنوں پریکٹس میچ مصروف ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل احمد نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب موجودہ کارکردگی اور فٹنس کے مطابق کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں اپنی مد مقابل کپتان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بسمہ معروف نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم سے بہت مطمئن ہیں اور ٹریننگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھی تیاری اور اچھے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور جیت کو اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔

XS
SM
MD
LG