رسائی کے لنکس

لاہور: ویمن ایشین چیلنج کپ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان


پاکستان ہاکی اسٹیڈئم، لاہور
پاکستان ہاکی اسٹیڈئم، لاہور

ویمن ایشین چیلنج ٹورنامنٹ برونائی دارالسلام میں 22 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2017 تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے علاوہ چین، سری لنکا، ہانک کانگ، ازبکستان میانمار اور برونائی کی ٹیمیں شریک ہوں گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ویمن ایشین چیلنج کپ 2017 کے لیے 18 رکنی پاکستان خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق، رضوانہ یاسمین قومی ہاکی ٹیم کی کپتان جبکہ امبرین ارشد نائب کپتان ہوں گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق، رشنا خان گول کیپر ہوں گی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عشرت عباس، تسکین کوثر، آمنہ ستار اور نفیسہ انور ٹیم میں شامل ہیں۔

حمرہ لطیف، کلثوم شہزادی، عائشہ رفیق، اقرا جاوید، ابرار شیخ، ذکیہ نواز، سائرہ اشرف، زیب النساء، سحرش وحید، ماریہ صابر اور حنا پرویز ٹیم میں شامل ہیں۔

ویمن ایشین چیلنج ٹورنامنٹ برونائی دارالسلام میں 22 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2017 تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے علاوہ چین، سری لنکا، ہانک کانگ، ازبکستان میانمار اور برونائی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق، تمام کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ میں فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں واقع نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے جس کی نگرانی ہیڈ کوچ سعید خان کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG