رسائی کے لنکس

پاکستان نے ایشیئن ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی


اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اس نے گروپ میچوں میں اومان، ملائیشیا، چین اور بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ایشیئن ہاکی چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

اتوار کو جاپان کے شہر کاکامیگارا میں ہونے والے فائنل میچ میں میزبان ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف میں ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

تاہم پاکستانی ٹیم بھرپور جواب دیتے ہوئے دوسرے ہاف میں تین گول کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اس نے گروپ میچوں میں اومان، ملائیشیا، چین اور بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔

جاپان کے ساتھ ہونے والا اس کا گروپ میچ ایک، ایک سے برابر رہا تھا۔

ملائیشیا نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
XS
SM
MD
LG