رسائی کے لنکس

پاکستان کی عنیزہ برلاس کا عالمی اعزاز


عنیزہ علی برلاس
عنیزہ علی برلاس

اس تقریب میں عنیزہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ کارٹون بنانے میں پرجوش رہی ہیں اور اپنے ملک کے لیے کوئی بڑا کام کرنا چاہتی تھیں۔

عنیزہ علی برلاس نے، جن کا تعلق لاہور سے ہے، حال ہی میں دنیا کی سب سے لمبی کومک سٹرپ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہیں گینیزورلڈریکارڈز نے اس سال مارچ میں ان کے ریکارڈ کے اعتراف میں سرٹیفیکیٹ دیا۔

عنیزہ برلاس کی بنائی ہوئی کامک سٹرپ 877 فٹ طویل ہے۔ اس سے پہلے کارٹونوں کی سب سے لمبی پٹی بنانے کا ریکارڈ ایک بھارتی آرٹسٹ سوہاس پالی کر نے قائم کیا تھا۔

ایک تقریب کے دوران گینیز ورلڈ ریکارڈز کے چار عہدے داروں اور ایک پروفیشنل سول سرویئر نے کارٹونوں کی پٹی کا مشاہدہ کیا اور اس کی لمبائی کی تصدیق کی۔

کامک سٹر پ کی پیمائش کے بعد اس ریکارڈ کو گینیز کی ٹیم کو بھیجا گیا جنہوں نے مزید تحقیقات کے بعد اس کی تصدیق کرکے، اسے دنیا کی سب سے لمبی کامک سٹرپ قرار دے دیا۔

اس تقریب میں عنیزہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ کارٹون بنانے میں پرجوش رہی ہیں اور اپنے ملک کے لیے کوئی بڑا کام کرنا چاہتی تھیں۔ اس لیے انہوں نے پاکستان کے 70 یوم آزادی پر کامک سٹرپ بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہیں کامک سٹرپ بنانے کا خیال گینیز ورلڈ ریکارڈز بک دیکھ کر آیا۔ جب وہ اس نتیجے پر پہنچیں کہ وہ بھارتی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑ سکتی ہیں تو پھر انہوں نے اس پر کام شروع کر دیا ۔ انہوں نے اپنی کامک سٹرپ ہائی سکول کی تعلیم کے دوران ایک سال کا وقفہ کرنے کے دوران مکمل کی۔

XS
SM
MD
LG