رسائی کے لنکس

پاکستان کے لیے 5.5 ارب ڈالرز امداد کا اعلان


پاکستان کے لیے 5.5 ارب ڈالرز امداد کا اعلان
پاکستان کے لیے 5.5 ارب ڈالرز امداد کا اعلان

ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے پاکستان میں غربت کے خاتمے اورصحت اور تعلیم کے منصوبوں سمیت ترقیاتی کوششوں میں معاونت ہوسکے گی

عالمی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئندہ دو سالوں میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر مالی امداد کے طور پر دے گا۔

بینک کی طرف سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک کی اس حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے اقتصادی شعبے کو پائیدار فروغ میں مدد دینا ہے جو کہ پاکستانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے پاکستان میں غربت کے خاتمے اورصحت اور تعلیم کے منصوبوں سمیت ترقیاتی کوششوں میں معاونت ہوسکے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ان کوششوں کے حقیقی نتائج کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نظر رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG