رسائی کے لنکس

آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس دوبارہ کھل گئے

آصف علی زرداری
آصف علی زرداری

بطور صدر مملکت اُنھیں کسی بھی طرح کی عدالت کارروائی سے استثنٰی حاصل تھا اس لیے اُن کی پانچ سالہ مدت صدارت میں آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بھی ریفرنس نہیں کھولا گیا۔

پاکستان میں ایک احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو ’نیب‘ کے پانچ ریفرنسز دوبارہ کھول دیے ہیں۔

عدالت نے آصف زرداری کو چودہ روز میں اس ضمن میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری کے خلاف دوبارہ کھلنے والے ریفرنسز کئی سال پرانے ہیں۔

بطور صدر مملکت اُنھیں کسی بھی طرح کی عدالت کارروائی سے استثنٰی حاصل تھا اس لیے اُن کی پانچ سالہ مدت صدارت میں آصف علی زرداری کے خلاف کوئی بھی ریفرنس نہیں کھولا گیا۔

گزشتہ ماہ اُن کی مدت صدارت ختم ہوئی تھی۔ احتساب عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت کے موقع پر سابق صدر کے استثنیٰ ختم ہونے کے بارے میں آگاہ کریں۔
XS
SM
MD
LG