رسائی کے لنکس

پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی میں دھماکا: بھارتی حکام

بھارتی حکام کے مطابق اُنھیں انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملیں کہ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے قریب سے مبینہ طور پر ایک کشتی کے ذریعے ’غیر واضح، غیر قانونی ترسیل‘ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

بھارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی میں دھماکے سے اُس پر سوار چار افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق کشتی پر بارودی مواد لدا ہوا تھا اور جب ’انڈین کوسٹ گاررڈ‘ فورس کے اہلکاروں نے تلاشی کے لیے کشتی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں دھماکا کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹز‘ نے بھارت کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کو نئے سال کی شام بحیرہ عرب میں بھارت کے مغربی ساحل سے 365 کلومیٹر کے فاصلے پر روکا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق اُنھیں انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملیں کہ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے قریب سے مبینہ طور پر ایک کشتی کے ذریعے ’غیر واضح، غیر قانونی ترسیل‘ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ساحلی محافظوں کی فورس نے کشتی کو بدھ کو دیر گئے روکا اور تلاشی کا مطالبہ کیا لیکن کشتی میں سوار افراد نے وہاں سے فرار کی کوشش کی۔

عہدیداروں کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کے قریب کشتی کا پیچھا کرنے کے بعد کشتی میں دھماکا کر دیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے اس بارے میں کسی طرح کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG