رسائی کے لنکس

امریکہ کے عسکری مراکز میں پاکستانی کیڈٹس کی تربیت کا پروگرام


پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی فوج،امریکی سفارتخانہ کے ساتھ مل کر سروس اکیڈمی فارن اسٹوڈنٹ پروگرام کے لیے مزید نامزدگیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

پاکستان اُن 12 ممالک شامل ہیں جنہیں امریکی وزارت دفاع نے نے ترجیحی ملک قرار دے رکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں قریبی تعاون رہا ہے۔

اس تعاون کی غمازی اس بات سے ہوتی ہے کہ اس وقت بھی پاکستان کے کیڈٹس امریکہ کے ممتاز عسکری تربیتی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔

ان میں سے ایک طالبعلم یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول اکیڈمی میں، تین یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں اور چار یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی میں زیر ِتعلیم ہیں۔

پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی فوج،امریکی سفارتخانہ کے ساتھ مل کر سروس اکیڈمی فارن اسٹوڈنٹ پروگرام کے لیے مزید نامزدگیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس پروگرام کے تحت امریکہ کے ممتاز عسکری تربیتی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان سے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل لڑکوں اورلڑکیوں کو نامزد کیا جاتا ہے۔

پاکستانی فوج نے یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی کے 2021 کے کورسز میں شرکت کے مسابقتی مرحلے کے لیے بارہ طلبہ کو نامزد کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ مستقبل کے فوجی قائدین بننے کے لیے تعلیمی، فوجی اور جسمانی چستیکی چار سالہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ میں درخواست کے طریقہ کارکے تحت امیدواروں کی اہلیت جانچنے کی آزمائش اور انٹرویو کےمراحل 23 فروری کو مکمل کیے گئے۔

بیان کے مطابق پاکستانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے مکرم کیو خان نے 1991 میں اسی پروگرام کے تحت یو ایس ایئرفورس اکیڈمی سے تربیت حاصل کی تھی۔

مکرم کیو خان کے بقول کسی کیڈٹ کی زندگی میں یو ایس ائیر فورس اکیڈمی میں جانے سے زیادہ مفید تجربہ نہیں ہو سکتا۔ مکرم خان کے بقول یہ تعلیم و تربیت انسان کو علمی، جسمانی اور جذباتی طور پر نفیس بناتی ہے اوررنگ و نسل، مذہب یا قومیت کے تعصب سے ماوریٰ بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ایئرفورس اکیڈمی میں تربیت سے اُنھیں بطور ایک لڑاکا ہوا باز، گھریلو فرد اور بطور پاکستانی کے ہمیشہ طاقت اور بصیرت ملی۔

XS
SM
MD
LG