رسائی کے لنکس

پاکستان کے محمد آصف نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی


محمد آصف (فائل)
محمد آصف (فائل)

پاکستان کے اسنوکر کے نامور کھلاڑی، محمد آصف نے فلپائن کے کھلاڑی کو ہرا کر عالمی اسنوکر چمپئن شپ جیت لی ہے۔ وہ دوسری بار عالمی چیمپئن بنے ہیں۔

یہ چیمپئن شپ ترکی کے شہر اناتولیہ میں کھیلی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، میچ کے فائنل راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی نے فلپائن کے جیفری راڈ کو 8۔5 سے ہرایا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں، جیت کی تقریب کے دوران اپنے کلمات میں، محمد آصف نے اپنی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے نام کیا۔ اُن کے بقول، ''یہ صرف میری نہیں، بلکہ پوری قوم کی فتح ہے۔''

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس سے قبل، سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کرستانو لرٹی تھورن کو ہرا کر آصف فائنل میں پہنچے تھے۔ سیمی فائنل میں ان کا اسکور 41۔88، 20۔65، 35۔86، 02۔54، 17۔73، 51۔69 اور 77۔78 تھا۔

وہ پہلی بار 2012ء میں عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔ سال 1994ء کے بعد وہ پہلے پاکستانی تھے جنھوں نے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ انھوں نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں برطانیہ کے گیری ولسن کو 8۔10 سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG