رسائی کے لنکس

پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ


پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان فضائیہ کا ایک لڑاکا جہاز منگل کو ضلع جھنگ کے قریب تھل نامی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق ’میراج ‘ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی اس کا پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور جہاز کے ملبے سے زمین پر بھی کسی شخص کی ہلاکت یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG