رسائی کے لنکس

سابق پاکستانی جج گمبیا کے چیف جسٹس مقرر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس چوہان بین الاقوامی سطح پر ایک معروف قانونی ماہر ہیں۔ وہ لاہور ہائی کے کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کے ایک سابق جسٹس علی نواز چوہان مغربی افریقہ کے ایک ملک گمبیا کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گمبیا کے صدر ڈاکٹر یحییٰ جامع نے چھ مارچ 2014 کو ان سے اس عہدے کا حلف لیا۔

دارالحکومت بانجول میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق پاکستان اور گمبیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس کے لیے پاکستانی جج کی تقرر دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور گرمجوشی کی ایک توثیق ہے۔

جسٹس چوہان بین الاقوامی سطح پر ایک معروف قانونی ماہر ہیں۔ وہ لاہور ہائی کے کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے سابق یوگوسلاویہ کے لیے قائم جرائم کے بین الاقوامی ٹربیونل میں بھی ذمہ داری نبھائیں۔

جسٹس چوہان نے کولمبیا لا اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ گمبیا میں چیف جسٹس مقرر ہونے والے دوسرے پاکستانی جج ہیں۔
XS
SM
MD
LG