رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں انتخابات 21 جولائی کو کرانے کا اعلان

پاکستانی کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل
پاکستانی کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل

انتخابات سے قبل پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما کشمیر میں جلسوں سے کرتے آئے ہیں۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آئندہ ماہ کی 21 تاریخ کو ہوں گے۔

کشمیر کے اس حصے میں اہل ووٹروں کی تعداد لگ بھگ 26 لاکھ ہے۔

پاکستانی کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی کی پانچ سالہ مدت چوبیس جولائی کی رات ختم ہو رہی ہے جس سے قبل انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

اُمیدوار 16 جون سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ 28 جون کو اُن کی حتمی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔

انتخابات سے قبل پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما کشمیر میں جلسوں سے کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG