رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر: چیف جسٹس سپریم کورٹ غیرفعال، عدالتی نظام مفلوج


ریاض اختر چودھری
ریاض اختر چودھری

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو معزول کرنے سے پیدا ہونے والے بحران نے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا ہے اور اِس وقت دو متوازی عدالتیں وجود میں آچکی ہیں، جِس کےباعث لوگ اِس ابہام کا شکار ہیں کہ کون سی عدالت آئینی ہے اور کون سی غیر آئینی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چودھری کی معزولی پر حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

وزیرِ اعظم راجہ فاروق اعظم خان نے ریاض اختر چودھری کے خلاف ریفرنس واپس لینے سے انکار کردیا ہے، جب کہ صدر کی طرف سے ریفرنس واپس لینے پر زور دیا جارہا ہے۔ تاہم، اختلافات ختم کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

چیف جسٹس کی معزولی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے حکمراں جماعت مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔

دریں اثنا، بدھ کے روز پاکستانی کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں وکلا نے صدر راجہ ذوالقرنین خان کی طرف سے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کو غیر فعال کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

عدالتی نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے لوگوں کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG