رسائی کے لنکس

logo-print

اورکرزئی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن


اورکرزئی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اس قبائلی علاقے میں جنگجوؤں کے مشتبہ ٹھکانوں پر حملے میں سکیورٹی فورسز کو ٹینکوں اور جیٹ طیاروں کی بھی مدد حاصل تھی اور کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

دور دراز اس قبائلی علاقے میں آزاد ذرائع سے مارے جانے والے جنگجوؤں اور اُن کے ٹھکانوں کے تباہ ہونے کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران سکیورٹی فورسزگن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں کی مدد سے اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کو نشانہ بناتی آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG