رسائی کے لنکس

واہگہ بارڈر پر 17پاکستانی قیدی بھارت کی طرف سے پاکستانی حکام کے حوالے


واہگہ بارڈر پر 17پاکستانی قیدی بھارت کی طرف سے پاکستانی حکام کے حوالے
واہگہ بارڈر پر 17پاکستانی قیدی بھارت کی طرف سے پاکستانی حکام کے حوالے

واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جمعے کی دوپہر بھارتی حکام نے 17قیدی پاکستان کے حوالے کیے جِن کی عمریں 25سے50برس تک ہیں۔

لاہور میں تعینات دفترِ خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول خلیل احمد باجوا نے بتایا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں سے اِن قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ تمام قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔ قیدیوں کو لینے واہگہ بارڈر پر اُن کے عزیز و اقارب بھی پہنچے ہوئے تھے۔

رہا ہونے والے ایک قیدی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اُن کے چھوٹی بھائی کی سزا کئی ماہ پہلے پوری ہو چکی تھی، تاہم اب اُس کو رہائی مل سکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے اِن 17پاکستانی قیدیوں کی رہائی ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے جامع مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہے اور گذشتہ ماہ کے اواخر میں سیکریٹری خارجہ کی سطح پر نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی گفت و شنید کے نتیجے میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی تھی۔

XS
SM
MD
LG