رسائی کے لنکس

معروف گلوکار حبیب ولی محمد انتقال کر گئے


حبیب ولی محمد (فائل فوٹو)
حبیب ولی محمد (فائل فوٹو)

ان کی آواز اور انداز خاص طور پر غزل گائیکی کے لیے موزوں تھا اور ان کی گائی ہوئی متعدد غزلیں آج بھی لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

معروف پاکستانی گلوکار حبیب ولی محمد طویل علالت کے باعث امریکہ میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 93 برس تھی اور وہ کئی روز سے لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں بدھ کو دیر گئے وفات پا گئے۔

حبیب ولی محمد برما کے شہر رنگون میں پیدا ہوئے جہاں سے ان کا خاندان بعد ازاں غیر منقسم ہندوستان کے شہر بمبئی (موجودہ ممبئی) منتقل ہوا اور پاکستان بننے کے بعد یہ لوگ کراچی آ گئے۔

وہ ایک تعلیم یافتہ اور کامیاب کاروباری شخصیت بھی تھے۔ اُنھوں نے 1947 میں امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

ان کی آواز اور انداز خاص طور پر غزل گائیکی کے لیے موزوں تھا اور ان کی گائی ہوئی متعدد غزلیں آج بھی لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

حبیب ولی محمد کی مشہور غزلوں اور گیتوں میں "کب میرا نشیمن اہل چمن، آج جانے کی ضد نہ کرو، لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں" شامل ہیں۔

انھوں نے فلموں میں پس پردہ گلوکاری بھی لیکن لیکن ان کی اصل شناخت غزل گائیکی ہی تھی۔

ان کے دو بیٹے رضواں ولی محمد تابانی اور ندیم ولی محمد تابانی بھی غزل اور گیت کے گائیک ہیں۔

XS
SM
MD
LG