رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ 2015 کے لیے 30 رکنی ابتدائی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 14 فروری سے 29 مارچ تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ورلڈ کپ 2015ء کے لیے 30 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے پابندی کے شکار آف اسپنر سعید اجمل اور سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ وکٹ کیپر کامران اکمل کا نام بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے 29 مارچ تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 1992ء کا ورلڈ کپ بھی ان ہی دونوں ملکوں میں کھیلا گیا تھا جو پاکستان نے جیتا تھا۔

اسکواڈ پانچ ابتدائی بلے باز، نو مڈل آرڈر، چھ فاسٹ بالر، چار اسپنرز، چار آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپر پر مشتمل ہے۔

ابتدائی اسکواڈ: محمد حفیظ، احمد شہزاد، ناصر جمشید، شرجیل خان، سمیع اسلم، مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، صہیب مقصود، فواد عالم، حارث سہیل، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد عرفان، وہاب ریاض، جنید خان، عمر گل، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، یاسر شاہ، شاہد آفریدی، انور علی، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، سرفراز احمد، کامران اکمل۔

پاکستان عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG