رسائی کے لنکس

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان کا ٹاس


پندرہ سالہ احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور ان کا پورا خاندان پچھلے کئی عشروں سے فٹ بال بنانے کا کام کر رہا ہے۔

روس میں جاری 'فیفا' فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم تو رسائی حاصل نہ کرسکی لیکن پاکستانی بچے کی موجودگی نے ملک کے لیے ایک تاریخ ساز لمحہ ضرور تخلیق کردیا۔

ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا آغاز جس ٹاس سے ہوا وہ پاکستانی نوجوان احمد رضا نے کیا۔

پندرہ سالہ احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور ان کا پورا خاندان پچھلے کئی عشروں سے فٹ بال بنانے کا کام کر رہا ہے۔

سیالکوٹ کے قائدِ اعظم پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم احمد رضا کو فٹ بال کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ ایک روز فٹ بال کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب بھی رکھتے ہیں۔

احمد رضا کے اسکول میں معروف مشروب 'کوکا کولا' بنانے والی کمپنی کے نمائندوں کا دورہ ان کے لیے روس میں فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے کھولنے کا سبب بنا۔

کمپنی کے نمائندے احمد رضا کو کھیلتا دیکھ کر متاثر ہوئے اور 1500 بچوں میں سے ان کا انتخاب کیا اور انہیں لاہور لے گئے۔

لاہور میں 'فیفا' پاکستان کے نمائندوں نے احمد سے ملاقات کی اور انہیں روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں شریک ہونے کے لیے منتخب کرلیا۔

احمد رضا کے بقول، "جب میں نے اسکول میں اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو بتایا کہ میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک ہونے روس جا رہا ہوں تو کسی نے یقین نہیں کیا۔ لیکن جب چھٹیاں لیں تو سب کو یقین آگیا۔"

XS
SM
MD
LG