رسائی کے لنکس

دبئی: جائیداد کے کاروبار میں سرمایہ کاری میں پاکستانی تیسرے نمبر پر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

2015 میں دبئی میں جائیداد کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں میں بھارتیوں اور برطانوی شہریوں کے بعد پاکستانیوں کا تیسرا نمر تھا۔

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایل ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں دبئی میں جائیداد میں 6,106 پاکستانی سرمایہ کاروں نے آٹھ ارب درہم یعنی لگ بھگ 2.18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

2015 میں دبئی میں جائیداد کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں میں بھارتیوں اور برطانوی شہریوں کے بعد پاکستانیوں کا تیسرا نمر تھا۔

2014 میں پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر دوسرا تھا جنہوں نے 7.588 ارب درہم (لگ بھگ دو ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015 میں گزشتہ سال کی نسبت پاکستانیوں کی دبئی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

ڈی ایل ڈی کے مطابق 2015 میں دبئی کے جائیداد کے کاروبار میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 74 ارب درہم (20 ارب ڈالر) سے زائد رہا۔

اس میں سے 20 ارب درہم (5.45 ارب ڈالر) 8,756 بھارتی سرمایہ کاروں کی طرف سے آئی۔

دوسرے نمبر پر 4,889 برطانوی سرمایہ کار تھے جنہوں نے کل 10 ارب درہم (2.72 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔

XS
SM
MD
LG