رسائی کے لنکس

افغان امن عمل میں مزید پیش رفت حاصل ہو گی: شاہ محمود قریشی


پاکستانی وزیر خارجہ (فائل)
پاکستانی وزیر خارجہ (فائل)

پاکستانی وزیر خارجہ، شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ''افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائی ہیں''۔

ایک اخباری بیان میں انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افغان امن عمل میں پیش رفت ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے بعد بین الافغان مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

انھوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور امریکیوں کو قائل کرنا کہ افغان امن عمل کو پھر سے شروع کیا جائے، آسان کام نہیں تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ اب دونوں فریقین (امریکہ اور طالبان) نے امن معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔

بقول ان کے، ''معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کا نمائندہ موجود ہو گا، کیونکہ پاکستان کی موجودگی کے بغیر ان معاملات کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہو گا''۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ضمن میں امریکہ سمیت تمام ممالک پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ تاہم، انھوں نے خبردار کیا کہ ''ہمیں بدخواہوں سے بچنا ہو گا''۔

XS
SM
MD
LG